۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام وطن خواه

حوزہ/ حجۃ الاسلام حسن وطن خواہ نے کہا کہ امام حسین (ع) کا قیام حق اور انصاف کا قیام تھا اور اس کا ایک بنیادی اور اہم مقصد تھا اور وہ حق کی طرف دعوت اور انسانی زندگی میں توحید کو زندہ کرنا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قزوین/حجۃ الاسلام حسن وطن خواہ نے گزشتہ رات حوزہ علمیہ صالحیہ قزوین میں طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین (ع) جب دیکھتے ہیں کہ یزید حق اور انصاف کو تباہ اور اسلام کے مقدس چہرے کو داغدار کرتا ہے تو آپ علیہ السلام اسلام کو زندہ کرنے اور لوگوں کو نجات دلانے کے لئے قیام کرتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ امام حسین (ع) اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی انصاف سے پیش آئے اور سیر و سلوک اور انصاف کے حوالے سے اس امام (ع) کے طرز عمل اور تعلیمات میں اہم پیغامات ہیں اور آپ کے قیام کے ساتھ ساتھ عاشورا کے دن رونما ہونے والے تمام واقعات انسانی معاشرے کے لئے درس اور عبرت ہیں۔

استاد حوزہ علمیہ قم نے کہا کہ دنیا کے تمام بیدار انسانوں نے قبول کیا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے صرف دین کے دفاع اور انسانوں کی نجات کے لئے قیام فرمایا تھا۔

انہوں نے نئے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو تعلیم اور تعلم کے ساتھ تزکیہ اور تہذیب نفس سے غافل نہیں ہونا چاہئے اور اسے اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں کو بندگی خدا میں منظم کرنا چاہیے۔آپ طلباء کرام کو امام زمان علیہ السلام کی شاگردی کا اعزاز ملا ہے،لہٰذا اس سلسلے میں سنجیدگی سے کام لیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .